پاکستان میں دہشتگردوں کے لئے کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں،کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت پر پاک افواج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ہمیشہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی جاتی ہے ،ہم تصادم نہیں چاہتے تاہم دشمن کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں،پاک افغان سرحد پر اس وقت مکمل امن ہے، دونوں ممالک کے اتفاق رائے سے ہونے والے سروے میں افغانستان کی طرف سے متنازعہ قرار دیئے جانے والے علاقے پر پاکستان کا حق ثابت ہو گیا ہے

وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

منگل 22 اگست 2017 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے لئے کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں،کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت پر پاک افواج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ہمیشہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی جاتی ہے ،ہم تصادم نہیں چاہتے تاہم دشمن کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں،پاک افغان سرحد پر اس وقت مکمل امن ہے، دونوں ممالک کے اتفاق رائے سے ہونے والے سروے میں افغانستان کی طرف سے متنازعہ قرار دیئے جانے والے علاقے پر پاکستان کا حق ثابت ہو گیا ہے۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ مردم شماری کے دوران افغان حکام نے پیشگی آگاہ کئے جانے کے باوجود پاکستان کے مردم شماری کے عملہ کو اس کے کام سے روکا، یہ معاملہ وزارت خارجہ اور کابل میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے بھی افغان حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، پاک فوج کی طرف سے بھی افغان فوج کے سربراہ کو ایک خط تحریر کیا گیا کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، تاہم 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں دو دیہات کلی جہانگیر اور کلی لقمان پر قبضہ کر لیا، مردم شماری ٹیم پر بھی حملہ کیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

افغان فورسز کی فائرنگ سے ہمارے پاکستان کے 13 شہری شہید ہوئے جس کے بعد پاک فوج نے افغانستان کے قبضے سے اپنا علاقہ واگزار کرا لیا جس کے دوران پاکستان کے 2 فوجی شہید اور 13 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے کئی بارڈر فلیگ اجلاس بھی ہوئے۔ دونوں ممالک نے ایک مشترکہ جغرافیائی سروے بھی کیا جس میں پاکستان کے موقف کی تصدیق ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے لئے کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں،کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت پر پاک افواج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ہمیشہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی جاتی ہے ،ہم تصادم نہیں چاہتے تاہم دشمن کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔