کراچی ،مومن آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ،لاکھوںروپے مالیت کا دھاگا اور اسلحہ برآمد

جمعہ 1 ستمبر 2017 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) مومن آباد تھانے کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا دھاگا اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق پہلی کارروائی میں پہلی کارروائی میںملزم تالی زر شاہ ولد حضرت شاہ اور شکیل حسین کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے جعلی گیٹ پاس سے گودام سے ریشمی دھاگہ نکالا جس کی مالیت 6 لاکھ روپے تھی۔

ملزمان سے 6 لاکھ روپے کا دھاگہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 352/2017 جرم دفعہ 406/420/468/34 درج کرلیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی میں ملزم دانش ولد یونس کو دوران گشت گرفتار کیاگیا جس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل بمعہ 3 گولیاں برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 353/2017 جرم دفعہ A-1-23 پر درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :