مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا، ایک کو وحشیانہ تشدد کے بعد چھوڑ دیا، دوسرا لاپتہ

جمعہ 1 ستمبر 2017 17:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع کپواڑہ میں دونوجوانوں کو گرفتار کر نے کے بعد ایک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ ایک قابض فوجیوں کی زیر حراست لاپتہ ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو جمعرات کی صبح کپواڑہ کے علاقے دیور سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قابض فوجیو ں نے ان میں ایک نوجوان منظور احمد کو سخت جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شام کے وقت چھوڑ دیاجبکہ ا نثار احمدنامی دوسرا نوجوان تاحال گھر نہیں پہنچا ۔ منظور احمدکا کہنا ہے کہ اسے رہا کرنے سے پہلے وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا۔منظوراحمدکوہسپتال داخل کیاگیا ہے ۔نثار احمد کی گمشدگی سے علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، لوگوں نے سڑکوں پر آکر زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ وہ لاپتہ نوجوان کی فوری بازیابی اور مجرم فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :