یوم دفاع وطن عزیز کی سلامتی دین کی سربلندی کیلئے یکجا ہونے کا درس دیتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارتی وزیر اعظم مودی بھارت سی40ہزار روہنگیائی مسلمانوں کو سرحد سے نکالنے کی سازش کررہا ہے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 6 ستمبر 2017 23:00

یوم دفاع وطن عزیز کی سلامتی دین کی سربلندی کیلئے یکجا ہونے کا درس دیتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم دفاع وطن عزیز کی سلامتی دین کی سربلندی کیلئے یکجا ہونے کا درس دیتا ہے ،اتحاد ویکجہتی سے ہی بڑی سے بڑی جنگ جیتی جاسکتی ہے اسکی مثال 1965پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی دنیا کے سامنے ہے ،برما کے مسلمانوں ،مائوں ،بہنوں ،بچوں کو زندہ کاٹ کر خون بہایا جارہا ہے ،مسلم ممالک برما کے مسلمانوں کے تحفظ اور ان کے حقوق حصول کیلئے ایک ہوکر آواز بلند کریں ،بھارتی وزیر اعظم مودی انتہا پسند دہشتگرد ہے جو بھارت سی40ہزار روہنگیائی مسلمانوں کو سرحد سے نکالنے کی سازش کررہا ہے تاکہ مسلمانوں کا زیادہ سے زیادہ قتل عام ہو ،عالمی برادری ،او آئی سی ،عرب لیگ اور اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد مودی کی سازش کو روکنے روہنگیائی مسلمانوں کے تحفظ اور برما میں مسلمانوںکا قتل عام روکنے کیلئے برما اور اقوام متحدہ پر دبائو بڑھائیں ، روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، تشدد اور جبر کی انتہا ہو گئی ،برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو پوری دنیا کے مسلمانوں کا سخت رد عمل سامنے آسکتا ہے ،برما ،بھارت اور کشمیر میںمسلمانوںکو نسلی و مذہبی تعصب کا سامنا ہے، اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت کے حقوق دلوائے، اقوام متحدہ اپنا وفد برما بھیجے اور روہنگیا مسلمانوں کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا کو میانمار میں داخلے کی اجازت دلوائی جائے تاکہ عالمی برادری صورت حال سے آگاہ ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مالدیپ نے برما سے تجارتی تعلقات ختم کرکے مسلم اقلیت کے قتل اور گھروں کے جلانے پر برما حکومت سے نفرت کا اظہار کیا ،مسلم حکمران بالخصوص پاکستان برما پر دبائو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کرئے ،اقوام متحدہ پر مسلم ممالک دبائو بڑھائیں ، ترک صدر طیب اردگان نے جرأت مندانہ برما کے مسلمانوں کیلئے آواز بلند کی ہے ،مسلم ممالک ترکی صدر کی تقلید کرلیں تو برما حکومت کو دن میں تارے نظر آجائیں گے ،روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت برمامیں مسلمانوں کے خلاف بدترین اور انسانیت کش مظالم رکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔