آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 12 ستمبر 2017 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور ڈویژن،فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پٹن کے مقام پر 17، پارہ چنار 6، دیر 2،گلگت بلتستان میں بونجی، بگروٹ 3 جبکہ پنجاب میں قصور کے مقام پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :