امریکہ بھارت اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے نئی خارجہ حکمت عملی کی ضرورت ہے : لیاقت بلوچ
شاہد خاقان عباسی خود کو وزیراعظم سمجھیں اورنوازشریف کی بجائے قوم کو جواب دہی کا احساس اپنے اندر پیدا کریں ، تربیتی ورکشاپ سے خطاب
بدھ 13 ستمبر 2017 23:15
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری کارکنان کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔
اس موقع پر سید لطیف الرحمن شاہ بھی موجود تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے ابھی تک خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع نہیں کیا انہیں اب خود کو نوازشریف کی بجائے قوم کے سامنے جوابدہی کا احساس اپنے اندر پیدا کرناچاہیے تاکہ قومی معاملات کو پوری دلجمعی سے آگے بڑھایا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے اندر آزاد عدلیہ اور آئین موجود ہے ۔ انتخابات ہوتے ہیں مگر کرپٹ اور بددیانت اشرافیہ دولت کے بل بوتے پر اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتی ہے اور لوٹ کھسوٹ کے علاوہ انہیں کوئی کام ہی نہیں آتا ۔ ان ا نتخابات کے نتیجہ میں بننے والی حکومتوں سے عوام کو گڈگورننس نہیں ملتی جس کی وجہ سے مقتد ر طبقہ جب قانون کی بالادستی قبول نہیں کرتا تو معاشرے میں خرابیاں اور مایوسی پیدا ہوتی ہے ۔ جماعت اسلامی اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو رائے عامہ کے ذریعے بدلنا چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میں قیادت کی تبدیلی کے لیے آئینی جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد کر رہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے لاہور تا راولپنڈی کامیاب احتساب مارچ سے ثابت ہو گیاہے کہ قوم لٹیروں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے ۔ عوام سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ اگرجے آئی ٹی کے ذریعے اتنے اہم معاملے کو دو ماہ میں اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتاہے تو پھر تباہ حال قومی اداروں کو بچانے کے لیے اسی طرز پر جے آئی ٹیز بنائی جائیں ۔ نیب کے پاس ڈیڑھ سو کے قریب کرپشن کے میگا سکینڈلز ہیں ، انہیں کھولا جائے اور نوازشریف اور ان کے حواریوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں موجود لٹیروں کو بھی پکڑا جائے تاکہ لوٹی گئی قومی دولت واپس لی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب
-
ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ
-
ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، بیرسٹرگوہر
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.