شیخ عقیل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد کا اجلاس 20ستمبر کو طلب کرلیا

پیر 18 ستمبر 2017 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد کا اجلاس 20ستمبر کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہسپتالوں کی بالخصوص سی ایم ایچ کی خراب صورتحال ،برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس 20ستمبر کو دن4بجے عید گاہ روڈ میں منعقد ہوگا جس میں سیاسی زعماء،علماء ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور تاجر شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت چیئرمین شیخ عقیل الرحمن کرینگے