سابق ڈی سی نیلم چوہدری محمد فرید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:41

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) سابق ڈی سی نیلم چوہدری محمد فرید کے اعزاز میں الوداعی تقریب ضلعی انتظامیہ ، سیاسی ، سماجی جماعتوں کے نمائندگان انجمن تاجران ، نیلم بار، نیلم پریس کلب کے نمائندگان سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت بڑے اجتماع میں تبدیل سبکدوش ہونے والے ڈی سی چوہدری فرید کی خدمات کو زبردست خراج تحسین،تقریب سے ایس پی جمیل احمد جمیل، نو تعینات ڈی سی نیلم محمود شاہد ، افسر مال نیلم اسماعیل اعوان ،صدر ڈسٹرکٹ بار نذیر احمد دانش ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹ ضلع نیلم حیات اعوان، مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس سید صداقت شاہ، مرکزی رہنماء پی پی سید صادق شاہ، چیرمین نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ یوسف خان، صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین عارف مصطفائی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خواجہ مدثر مقبول، پی آر او ہمراء سپیکر اسمبلی چوہدری عاطف رشید، بشارت احمد میر ایڈووکیٹ ، سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ چوہدری فریدنے مختصر ترین ایام میں نیلم ویلی کے لیئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

چوہدری فرید نے نیلم ویلی کے عوام کو عزت نفس دی عوام کے حقوق کے لیئے جنگ لڑی موصوف معاملہ فہم نیلم دوست آفیسر ہیں،جنہوں نے نیلم ویلی کی عزت و ناموس کا تحفظ کیا نیلم ویلی کے عوام کے مسائل حل کیئے چوہدری فرید مخلص اور نیلم ویلی کا ہمدرد انسان ہیں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی اس موقع پر نو تعینات ڈی سی نے کہا کہ نیلم ویلی کے عوام کے ساتھ بہترین ریلیشن شپ قائم کریں گے سابق ڈی سی چوہدری فرید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے نیلم کے عوام تعائون کریں حل طلب مسائل ضرور حل ہوں گے۔