امریکہ سے جنگ نہیں امن میں اتحادی ہیں ،خواجہ آصف
مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتے ہیں پاکستان میں فوجی مداخلتوں کی تاریخ تلخ ہے دنیا کو بتانا ہو گا یہاں جمہوریت مضبوط ہے 4سال پرفارم کیا فصل پک کر تیار ہو گئی اب اسے کاٹنا ہمارا حق ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 10 اکتوبر 2017 22:13
(جاری ہے)
ہمیں دنیا کو بتانا ہو گا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر پاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے م یں بات کرتے ہیں۔
میری ٹیلرسن سے طویل ملاقات تھی۔ نک ماسٹر کے ساتھ 25 منٹ ملاقات ہوئی دونوں ملاقاتیں پہلے سے طے تھیں۔ میں نے اپنا نقطہ نظر کھل کر بیان کر دیا تھا۔ مجھے کوئی حسرت نہیں رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوجی مداخلتوں کی تاریخ تلخ ہے۔ ہم نے پاکستان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایوب خان اور ضیاء الحق کی آمریت بھی دیکھی ہے۔ اب پاکستان میں معاشی ترقی ہو رہی ہے جمہوریت مضبوط ہو گی تو پاکستان بھی مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں امن میں اتحادی ہیں ۔ ہمارے ایران، چین اور ترکی سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہم مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اتفاق رائے سے بنایا گیا تھا اور یہ اسی لئے بنایا گیا تھا کہ ہم اپنے گھر کو ٹھیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تو ان غلطیوں کا تدارک بھی نہیں ہو گا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 4سال پرفارم کیا ہے۔ اب فصل پک کرتیار ہو گئی ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے ہم نے ترقی کا سفر طے کیا ہے اب فصل کاٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہمارا حق ہے کہ ہم اس فصل کو کاٹیں ۔ ہم اپنی کارکردگی سے عوام کے پاس جائیں گے اور امید ہے کہ 2018ء میں بھی سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلکس ویلز جمعرات کوپاکستان کے دورے پر ائیں گی میں بھی جلد افغانستان کا دورہ کروں گا۔ بھارت کے دورے کے لئے ابھی حالات سازگار نہیں ہیں۔ کشمیر میں اور لائن آف کنٹرول پر لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.