ڈائیلاسز کے مریضوں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں قائم ڈئیلاسز سنٹر کیلئے حکومت مزید3کروڑ روپے فراہم کریگی

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز کے مریضوں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں قائم ڈئیلاسز سنٹر کے لئے وفاقی حکومت مزید3کروڑ روپے فراہم کرے گی تاکہ مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا سکے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سیکرٹری مالیات آئندہ ہفتہ کے دوران فنانس ڈویژن اسلام آباد کے حکام سے میٹنگ کریں گے ہمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مشکلات کا احساس ہے الشفاء انٹرنیشنل اسلام آباد ہسپتال سے میڈیکل ٹیم مفت ایمرجنسی سروس میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی دوروزہ تربیت بھی کرے گی شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور میں زیر علاج ڈائیلاسز کے مریضوں میں وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی جانب اعلان کردہ 10ہزار روپے فی مریض میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا اور ڈاکٹرز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ ،جائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اعوان ،سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وماہر امراض دل ڈاکٹر سلیم عباسی ،ڈائیلاسز کے انچارج ڈاکٹر سردار معروف خان ،ضیاء الدین گیلانی ،طارق خان ،ممتاز مغل ،راجہ شاہد ایس ڈی او راجہ تجمل ،لطافت مغل ودیگر بھی موجود تھے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی نے ڈائیلاسز کے مریضوں سے ملاقات بھی کی اور خیریت سمیت علاج معالجے بارے دریافت کیاا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت کے تعاون سے آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سنٹر کے لیے مشینیں فراہم کی گئی ہیں وزیراعظم فاورق حیدر کی صحت پالیسی کے مطابق ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی سروسز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے ۔