ضلع کوٹلی میںملیریااورڈینگی سے بچائوکے لیے ہیلتھ ایجوکیشن/سپرے مہم کامیابی سے جاری ہے‘ایڈیشنل ڈی ایچ اوکوٹلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدنصراللہ خان نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی میںملیریااورڈینگی سے بچائوکے لیے ہیلتھ ایجوکیشن/سپرے مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ہیلتھ ایجوکیشن کامقصدلوگوںکوڈینگی اوردوسری متعدادی بیماریوں سے بچائوکی احتیاطی تدابیر اجاگرکرناہے اس حوالہ سے لوگوںمیںشعور وآگاہی کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیںایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدنصراللہ خان نے کہاکہ ہم پوری کوشش کررہے ہیںکہ ضلع کوٹلی کے اندرسے یہ بیماری مکمل طورپرختم ہوجائے اس حوالہ سے مہم کامیابی سے جاری ہے ملیریاکی ٹیمیںمختلف علاقوںمیں بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

فوگنگ پرسن،فوکل سپرے کے علاوہ گھروںمیںروزانہ کی بنیادپرانٹوسروے کروایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

تحصیل وضلع کی سطح پرفوکل پرسن مقررکردیئے ہیں جوکہ اپنے اپنے ایریازمیںکڑی نگرانی کررہے ہیں۔عوام علاقہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے عملہ سے بھرپورتعاون کرتے ہوئے ملیریااورڈینگی کے خاتمے کے لیے تعاون کریں۔ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدنصراللہ خان نے کہاکہ اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں بخارہونے کی صورت میںقریبی ملیریاسنٹرسے مفت خون ٹیسٹ کروائیں عوام علاقہ کے تعاون سے ہی اس مہم کوکامیاب بنایاجاسکتاہے ڈینگی ،ملیریاکاخاتمہ ہم سب کاقومی فریضہ ہے۔