طالب علم پر جنسی تشدد کیس، عدالت نے مقدمہ اختتامی رپورٹ خارج کر دی ، چالان پیش کرنے کا حکم ملزمان کو 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:52

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) طالب علم پر جنسی تشدد کیس، عدالت نے مقدمہ اختتامی رپورٹ خارج کر دی ، چالان پیش کرنے کا حکم ملزمان کو 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوسال قبل چودہ سالہ لڑکے اویس میر پر تھانہ پولیس آٹھمقام میں جنسی و جسمانی تشدد کیس میں پولیس کی طرف سے مقدمہ خارج کرنے کی اختتامی رپورٹ پر عدالت نے اختتامی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے اپنے فیصلے میں معزز عدالت نے کہا ہے کہ کیس تفتیش غیرجانبدار نہیں ہوئی ہے پولیس نے اہلکاروں کو بچانے کے لئے کیس میں تروڑ مروڑ کی ہے۔

ایف آئی آر جسٹس ااف پیس کے حکم پر درج ہوئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ سمیت تشدد کے شواہد گواہان موجود ہیں پولیس کا وقوع سے انکار درست نہیں ہے ۔ ملزمان عزیر کٹاریہ ایس ایچ او، یونس بٹ اے ایس آئی، ارشاد بٹ کلرک ایس پی آفس، بشارت، کو بااجرائے سمن25 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ پولیس کو کیس کا چالان مرتب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سے کیس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔