شاہ غلام قادر کادورہ نیلم اہمیت کاحامل رہا‘ اہلیان نیلم کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کا وعدہ وفاء کررہے ہیں‘ خواجہ اسامہ افضل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ن لیگ نیلم کے سرگرم رکن خواجہ اُسامہ افضل نے کہاہے کہ شاہ غلام قادر کادورہ نیلم انتہائی اہمیت کاحامل رہا، اہلیان نیلم کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کا سپیکر اسمبلی وعدہ وفاء کررہے ہیں،شاہ غلام قادر کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کے دروازے اہلیان نیلم نے بند کردیئے ، ایکسپریس وے نیلم، شاہراہ سرگن، کنڈلشاہی تاجاگراں سڑک کی تعمیر سے 3لاکھ عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگی ،سپیکر اسمبلی کی ہدایت پر انتظامی مشینری عوامی خدمت میں مشغول ہے ،میرٹ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں،شاہ غلام قادر غریب دوست اور کارکن نواز سیاسی لیدڑ ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن نیلم کے نوجوان کارکن خواجہ اسامہ افضل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اہلیان نیلم صبرو تحمل کامظاہرہ کریںضرورت ، معیار اور انتخابی وعدوں کے مطابق عوام کے کام ہونگے ۔