ْامیرجماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود کی اپیل پر آزادکشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کی گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی اپیل پر پورے آزادکشمیرمیں باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی، راولاکوٹ میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے نماز استسقاء کی امامت کی، آزادکشمیر بھر میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، اللہ سے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور باران رحمت کے لیے دعائیں کیں ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے ادارہ علوم اسلامیہ میں جمعہ کا خطبہ دیا بعدازاں دبستان سردار بہادر علی خان میں نماز استسقاء کی امامت کروائی، ترجمان کے مطابق اسی طرح آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر میں قحط سالی کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے چشمے خشک ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی جب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ بے موسمی بارشیں نازل فرماتے ہیں جب بارشوں کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت بارشیں نہیںہوتیں پوری قوم انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ کی رجوع کرے اجتماعی اور انفرادی طور پر توبہ کرے تا کہ اللہ راضی ہو ۔

متعلقہ عنوان :