چیف جسٹس ہائی کورٹ ایم تبسم آفتاب علوی کے کزن کو سپردخاک کر دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس ہائی کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر جناب جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کے کزن اور سابق مشیر حکومت سید عزادار حسن شاہ کے بہنوئی محمد اسلم علوی جو(امریکہ)میں وفات پا گئے تھے کو سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی میت امریکہ سے پاکستان لائی گئی ان کی نماز جنازہ رضا اسلامیہ کالج گرائونڈ نزد آستانہ عالیہ بساں شریف کرال چوک اسلام آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جناب جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ،سید عزادار حسین شاہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :