پا کستان پر ستر سال سے کرپٹ مافیا مسلط ہے،کرپشن میں ملوث مافیا نے پاکستان کی دولت لوٹ کر باہر کے بینکوں میں منتقل کی
نوے ارب ڈالر پاکستان واپس لائے گئے تو ملک کی حالت بدل سکتی ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کا شمولیتی جلسہ عام سے خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:23
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو صوابی گراؤنڈ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے نمائندوں کی وجہ سے صوابی کے تمباکو کاشتکار اور زمیندار قرضوں میں ڈوبے ہوئے اور خودکشیوں پر مجبور ہیں،300ارب روپے کی تمباکو کی تجارت ہوتی ہے جس پر حکومت 135ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے۔صوابی کے تمباکو کسانوں پر ظلم بند کیا جائے، حکومت کاشتکاروں کے نقصانات کی تلافی کرے۔ این آر وی تمباکو کو مسترد کرنے کو تسلیم نہیں کرتے، ڈاؤن ٹریڈنگ کی بنیاد پر تمباکو نہ خریدنے کی تلافی کی جائے،پاکستان ٹوبیکو بورڈ سرمایہ دار اور کارخانہ دار کے مفادات کی بجائے کاشتکاروں اور زمینداروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی طبقے نے ملک کو گھیرا ہوا ہے۔ ایک طرف ہم سے ترقی چھینی اور دوسری طرف ہمارے عقیدے پر حملہ آور ہے۔ رانا ثناء اللہ کو قادیانی نواز بیان دینے پر وزارت سے برطرف کیا جائے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، قادیانیوں کو بھائی کہنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،ہم ان کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خلافت راشدہ کے نظام کے لئے بنا لیکن بدقسمتی سے ستر سال سے اس ملک کو اسلام اور خلافت راشدہ کے نظام سے محروم رکھا گیا۔ بدامنی، غربت، پسماندگی اور امریکی غلامی خلافت راشدہ اور اسلامی نظام سے دوری کی وجہ سے ہے۔ جماعت اسلامی خلافت راشدہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے۔ جماعت اسلامی کی اسلام اور عوام کی سیاست کرتی ہے۔ ہم ایسی سیاست پر لعنت بھیجتے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے اپنی جیب اور تجوری بھرنا ہو۔ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ شمولیتی جلسہ عام سے جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر محمود الحسن، نائب امیر ضلع سعید زادہ، اشاعت التوحید والسنة کے سربراہ مولانا طیب طاہری اور جے آئی یوتھ ضلع صوابی کے صدر ظفر بخاری نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ عام میں مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد ، دو آزاد تحصیل کونسلروں اور کئی علماء نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.