ڈسٹرکٹ سرگودھا کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس

بدھ 25 اکتوبر 2017 18:30

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ سرگودھا کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا کا اجلاس زیر صدارت ملک فرحت عباس عوان منعقد ہوا۔جس میں ذوالفقار قریشی ،ملک فخر عباس اعوان ،بابر بٹ ،چوہدری شوکت علی گجر ، افتخار باجوہ ، اختر علی ، غلام حسین ڈوگر ، رانا سجاد ،رانا سیف الرحمان ، عاطف چوہان اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا حبیب الرحمان ڈوگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرگودھا ڈسٹرکٹ کبڈی کے فروغ کے لئے مشاورت کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ کے اندر ذیادہ سے ذیادہ ٹورنامنٹس کروائے جائیں تاکہ نئے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کوسامنے لایاجاسکے۔ انڈر 19-16-14ٹیموں کے ساتھ ساتھ سنٹر ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بھی مواقع فراہم کئے جائیں ۔اجلاس میں کبڈی ٹورنامنٹ کو چز سے التماس کی ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے اچھے کھلاڑیوں کو مقابلہ کے لئے تیار کریں بہت جلد پنجاب لیول پر تمام عمر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :