میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے،سید یوسف رضا گیلانی

بدھ 25 جون 2025 22:44

میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے،سید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لئے پارلیمان اور میڈیا کے مابین مضبوط ، موثر روابط انتہائی اہم ہیں ، میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے ۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA) کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک شفاف پارلیمان اور آزاد میڈیا ہی جمہوریت کی حقیقی روح ہیںآپ کا قلم عوام اور اقتدار کے درمیان پل ہے، قومی یکجہتی کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہیموجودہ دور میں ذمہ دار صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے پارلیمان اور میڈیا کے مابین مضبوط اور مؤثر روابط انتہائی اہم ہیں میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے میڈیا نمائندوں کی محنت، دیانت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ عوام کو باخبر اور نظام کو جوابدہ بناتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعلی خبریں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلنے والی غلط معلومات عوامی اعتماد کو سبوتاڑ کرتی ہیں بطور وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اوراب بطور چیئرمین سینیٹ میڈیا نمائندگان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق بھی شعبہ صحافت سے رہا ہے اور میرے خاندان کی سیاست میں خدمات 450 سال پر محیط ہیں بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو 1973 کا آئین دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت بنا کر آئین کو اصل حالت میں بحال کیا آئین پاکستان کی بحالی پارلیمنٹ اور عوام کی طاقت تھی ایوان بالا نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں قانون سازی کی ہے پارلیمانی رپورٹرز عوام تک حقائق پر مبنی معلومات پہنچانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ کا مزید کہنا تھا کہ انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا بانی ہوں، یہ پاکستان اور میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔

صحافت کے اساتذہ کی محنت سے آج اہم قومی عہدوں پر فائز ہوا ہوں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے میڈیا مشیر میاں خرم رسول کا ظہرانے کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ جمہوریت اور صحافت کے فروغ کے لیے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی انتھک محنت قابل تحسین ہے۔سینئر صحافی و بانی پی آر اے حافظ طاہر خلیل کا چیئرمین سینیٹ کا شکریہ اور رابطہ کاری کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ گمراہ کن خبروں کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے صحافی عوام اور پارلیمنٹ کے درمیان پل ہیں۔

اس موقع پر پی آر اے صدر عثمان خان کا سینیٹ میڈیا افسران کا شکریہ، انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ پی آر اے ویب سائٹ کو سینیٹ ویب سائٹ میں شامل اور ممبران کی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر کا جمہوریت اور صحافت کے لازم و ملزوم رشتے پر زور۔چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ آئیں، ہم سب مل کر سچائی، اصول پسندی اور پیشہ ورانہ صحافت کی بالادستی کا آغاز کریں صحافیوں کی گراں قدر خدمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر اور پی آر اے ممبران کی شرکت۔