لاہور، 45 ہزار روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم دھرا گیا

پولیس کو 15 پرکال کرنے والا ہی 45 ہزارکی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا

بدھ 25 جون 2025 22:40

لاہور، 45 ہزار روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم دھرا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) چوکی نادر آباد کے علاقے میں گزشتہ رات45ہزارڈکیتی واردات کی 15پرکال کا ڈراپ سین، پولیس کو کال کرنے والا ہی 45ہزار کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم وہاب کو رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے 45 ہزار ہڑپ کرنے کیلئے واردات کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم پرائیویٹ کمپنی کا ملازم تھا، کمپنی نی45 ہزار کا چیک کیش کروانے کیلئے دیا تھا،ملزم وہاب نے 45 ہزار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے پلاننگ کے تحت واردات کا ڈرامہ کیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم زیادہ دیرپولیس کوچکمہ نہ دے سکا جس نیدوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا،واردات کی جھوٹی کال کرنے پرملزم وہاب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :