تحریک حریت جموں وکشمیر کی کشمیری شہری کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کی شدید مذمت

غیر قانونی نظربند حریت رہنمائوں ،کارکنوں کو علاج معالجے ،مناسب خوراک سمیت بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی قابل تشویش ہے، ترجمان

بدھ 1 نومبر 2017 20:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموں وکشمیر نے کشمیری شہری سجاد احمد بٹ کی جھوٹے مقدمات کے تحت گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بڈگام کے علاقے ناگم چاڈورہ کا رہائشی سجاد احمد ایک عام شہری ہے جو دکان پر محنت مزدور کر کے اپنی روزی روٹی کماتا ہے تاہم بھارتی پولیس نے اس کے خلاف دوجھوٹے مقدمات درج کر کے سے گرفتار کرلیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سجاد کو گزشتہ سال بھی جھوٹے الزامات کے تحت نظربند کرکے کئی ہفتوں بعد رہا کیاگیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے مقدمات کے اندراج سے دوماہ قبل بھی سجاد کو مقامی پولیس اسٹیشن میں نظربند کیاگیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ چند دن قبل رہائی کے بعد اب اسے ایک بارپھر گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ ترجمان نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :