آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث پرائیویٹ کالجز میںریاستی طلباء و طالبات کے داخلہ کا چانس ختم ، طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ‘والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 2 نومبر 2017 15:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث پرائیویٹ کالجز میںریاستی طلباء و طالبات کے داخلہ کا چانس ختم ، طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے،والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ذرائع کے مطابق فوجی فائونڈیشن میڈیکل کالج راولپنڈی ،رفاہ میڈیکل کالج راولپنڈی اور دیگر پاکستان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میںداخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج کے لیے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ 19 نومبر 2017ء کو انعقاد پذیر ہو رہا ہے یوں آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو پاکستان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ سے محروم کر دیا گیا اس غیر منصفانہ فیصلہ کے باعث طلباء اور والدین میں مایوسی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے PMDCاور UHSکی غلط حکمت عملی کے باعث ریاست کے طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے والدین طلباء ، طالبات اور سول سوسائٹی نے اس غیر منصفانہ فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہPMDCاور UHS سے رابطہ کر کے پاکستان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ کی تاریخ 15نومبر سے 30 نومبر تک بڑھائی جائے تاکہ آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو بھی داخلہ کا موقع میسر آسکے ۔