محکمہ امور حیوانات نیلم تنخواہوں مراعات تک محدود، فیلڈ ، مراکز ووٹنری خالی ، جانوروں میں مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے

شہری گائے، بیل ، بکریوں، مرغیوں سے محروم ہونے لگے

جمعہ 3 نومبر 2017 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) محکمہ امور حیوانات نیلم تنخواہوں مراعات تک محدود، فیلڈ ، مراکز ووٹنری خالی ، جانوروں میں مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے ،شہری بڑی معیشت گائے، بیل ، بکریوں، مرغیوں سے محروم ، موسمی بیماریوں سے بچائو کی ویکسین عرصہ دراز سے نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

محکمہ امور حیوانات سفید ہاتھ بن گیا،آفیسران / اہلکاران حکومتی پشت پنائی میں تنخواہوں اور مراعات تک محدود ہوچکے ہیں نالہ سرگن، شاردہ ، کیل ، گریس ، میں جانوروں میں وبائی امراض جبکہ وسطحی نیلم میں مرغیوں میں رانی کھیت ، جیسے موذی مرض سے پولٹری کو نقصان ہونا شروع ہوگیاہے ۔

عوامی حلقوں نے سپیکر اسمبلی ، وزیر امور حیوانات سے مطالبہ کیاہے کہ وہ وادی نیلم کی بڑی معشیت جانوروں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ویکسین ، ڈیورمنگ کااہتمام کرائیں۔