مسلم کانفرنس نے ریاستی تشخص کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا ہے ‘آزاد خطہ کے عوام کو حقوق کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘عوام کو حقوق ملنے تک سردار عتیق کی قیادت میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدرمحمد اسلم بٹ کی بات چیت

جمعہ 3 نومبر 2017 21:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدرمحمد اسلم بٹ نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے ریاستی تشخص کیلئے ہمیشہ اپنا کردارادا کیا ہے آزاد خطہ کے عوام کو اس کے حقوق کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جب تک عوام کو ان کے حقوق حاصل نہیں ہو جاتے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔

مسلم کانفرنس نے معاشرے کے ہر فرد کی ترجمانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے جتنا کردار مسلم کانفرنس کا ہے اس سے پہلے اور آج تک کسی نے بھی ادا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس آزاد خطہ کے عوام کے دلوں میںموجود ہے مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرتی رہے گی ہمارا نظریہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ؒ کے نظریات کی پیروی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم کانفرنس کا ہر کارکن مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان ؒ کے نظریات پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیامحمد اسلم بٹ نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں اورتمام آزادقومیں اور ممالک کوتحریک آزادی کشمیر کی جدوجہدکی حمایت کرنی چاہیے۔ اگرچہ بھارت آزادی کے راستے میں روکاوٹیں ڈال رہاہے، لیکن یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی اور ایک دن کشمیرکو بھارتی چنگل سے آزادی مل کررہے گی۔

اس تحریک کو کوئی روک نہیں سکتا۔کشمیرکے مسئلے کا عادلانہ حل نہ صرف خطے بلکہ دنیامیں امن کے لیے ضروری ہے۔ محمد اسلم بٹ نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جو آزادکشمیر ہر فرد کے دلوں میں رہتی ہے ہمارا مقصد ہی عوامی حقوق اورتحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام سے دوچار کرنا ہے اور اس مشن کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مسلم کانفرنس اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوجاتی ۔

انہوںنے مزید کہا کہ ریاست کی سواد اعظم جماعت مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کی عوام کو ہر موقع پر ان کے حقوق دلانے سمیت ریاست کی ترقی اور عوامی فلاحی منصوبہ جات کو مکمل کیا ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکی قیادت میں عوامی حقوق ، کشمیر کی آزادی ، الحاق پاکستان کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرئیگی ۔