نمل کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 6 نومبر 2017 21:29

نمل کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں مینجمنٹ سائنسسز ڈیپارٹمنٹ کو 71رنز سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ نمل کے انٹر ڈیپارٹمنٹس سپورٹس گالا کا حصہ تھا جس میں والی بال اور کرکٹ کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم تھے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر (ر) ضیا الحسن ساہی، ڈینز، صدور شعبہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ فائنل میں ایڈمن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 116رنز سکور کئے جبکہ مینجمنٹ سائنسز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 45 رنز بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں منیجمنٹ سائنسز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں ریکٹر نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :