پاکستان کے ایک اور میراتھون ایونٹ کو عالمی توثیق مل گئی

ہفتہ 2 اگست 2025 19:57

پاکستان کے ایک اور میراتھون ایونٹ کو عالمی توثیق مل گئی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان کے ایک اور میراتھون ایونٹ کو عالمی توثیق مل گئی۔سکھر میں ہونے والی لوک سھیتا کا کورس اے آئی ایم ایس ورلڈ ایتھلیٹکس نے منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لوک سھیتا پاکستان میں عالمی توثیق یافتہ دوسری میراتھون ہوگی۔ اس سے قبل کراچی میراتھون کو ورلڈ ایتھلیٹکس لیبل کا درجہ مل مل چکا ہے۔واضح رہے کہ لوک سھیتا میراتھون سکھر سے خیرپور اور پھر واپس سکھر تک ہوتی ہے۔ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے منظور شدہ کورس میں فل میراتھون، ہاف میراتھون اور 10 کلومیٹر کے فاصلے شامل ہیں۔