بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کی اپنی پچز پر سخت تنقید

ہفتہ 2 اگست 2025 19:00

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کی ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم نے اپنی پچز پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کے باؤنس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناظم العابدین فہیم نے کہا کہ سپورٹنگ پچز تیار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، ذمے داری ان پر عائد ہوتی ہے جو پچز کی تیاری کے انچارج ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے کبھی لو باؤنس اور سلو پچز کی تیاری کی ہدایت نہیں کی، زیادہ باؤنسی ٹریک کی جب درخواست کی گئی بہت کم ایسی پچز تیار ہوئیں، ہمیں قدرتی گراؤنڈ کنڈیشنز اور زیادہ میچ کا ہونا وجہ بتایا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرپور کی وکٹ مجموعی طور پر تسلی بخش نہیں، ہمیں مستقبل میں اس حوالے سے کام کرنا ہو گا، پچز کے معاملے کو مستقبل میں ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز لو اسکورنگ رہے تھے، پہلے 2 میچز میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی پچز پر تنقید کی اور انہیں دنیا میں لو اسکورنگ پچ قرار دیا تھا۔