مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

ہفتہ 2 اگست 2025 19:00

مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)8 برس کی عمر میں اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے والی پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم منفرد کارنامہ سرانجام دیکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔12 سالہ فاطمہ نسیم نے اپنے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 1 منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن مکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انڈوں کو توڑے بغیر کم از کم 250 مکے لگا کر اپنا نام گنیز بٴْک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔ انہوں نے صرف 60 سیکنڈ میں 302 فل ایکسٹینشن پنچز دے کر ہدف سے تجاوز کیا۔یہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم کا چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے چھٹی بار عالمی ریکارڈ قائم کرکے شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر ایک ای میل کے ذریعے ان کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل فاطمہ نسیم نے 8 برس کی عمر میں ایک منٹ میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔