آٹھ مقام، مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون شدید زخمی، ڈی ایچ کیو میں ایمبولنس نہ ملنے پر عوام کا شدید احتجاج

جمعرات 9 نومبر 2017 17:58

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون شدید زخمی، ڈی ایچ کیو میں ایمبولنس نہ ملنے پر عوام کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کے نواحی علاقہ لالہ وارڈ نمبر6 کی رہائشی زاہدہ بی بی زوجہ نیک دین مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی ہے۔ حادثہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا ہے۔

مٹی کے تودے کے ملبے تلے خاتون دب گئی تھی مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے ملبے کو ہٹا کر خاتون کو مقا می ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کیا ہے۔ لیکن ہسپتال انتظامی کی غفلت اور بد انتظامی کی وجہ سے صبح دس بجے سے لے کر دن دو بجے تک پانچ پانچ منٹ کر کے ایمبولنس کا انتظار کروایا جاتا رہا اور زخمی مریضہ کی حالت مزید تشویشناک ہونے پر عزیز اقارب نے احتجاج کیا اور دادرسی کے لئے ایوان صحافت چنار پریس کلب آٹھ مقام پہنچے اور ہسپتال انتظامیہ کی غفلت پر احتجاج کیا ہے۔

ایم ایس بٹ نے فوری طور پت نوٹس لیتے ہوئے ا یمبولنس مہیا کرتے ہوئے مریضوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :