دبئی ، ٹیکسی ڈرائیور عمر رسیدہ خاتون کے پرس سے2،000 درہم چرانے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 10 نومبر 2017 14:36

دبئی ، ٹیکسی ڈرائیور عمر رسیدہ خاتون کے پرس سے2،000 درہم چرانے پر گرفتار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10نومبر2017ء) دبئی پولیس نے ٹیکسی ڈرارئیور کو گرفتار کر لیا کیونکہ اسنے ٹیکسی میں اپنا پرس بھول جانے والے عمر رسیدہ خاتون کے پرس سے 2،000 درہم چرا لیے تھے۔ اس کے علاوہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے 2 ذاتی کارڈ بھی اسے واپس نہیں کیے تھے جو وہ اسکی ٹیکسی میں بھول گئی تھی۔ دبئی میں 65 سالہ خاتون نے ٹیکسی کے لیے سروس لائن پر کال کی جس پر 26 سالہ پاکستانی کو کال موصول ہوئی اور اسنے اس خاتون سے کہا کہ وہ باہر آ جائیں وہ اسکا انتظار کر رہا ہے ۔

خاتون نے یہ ٹیکسی ستمبر میں دبئی کے ال رشدیہ کے علاقے میں بک کروائی تھی۔ خاتون اپنے گھر کی زمہ داری گھر کی ملازمہ کو سونپ کو ڈرائیور کے ساتھ چلی گئی اور اسے اپنی منزل کا راستہ بتانے لگی۔ خاتون اپنی بتائی ہوئی منزل پر پہنچی اور وہاں سے اسے جو چاہیے تھا اسنے لیا اور واپس اپنے گھر آ گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون ٹیکسی سے اتر کر چلی گئی تو اسے گھر کے گیٹ پر پہنچ کر یاد آیا کہ اس کا پرس تو وہ ٹیکسی میں ہی بھول گئی ہے ۔

وہ واپس آئی تو اسنے دیکھا کی ڈرائیور پہلے ہی چا چکا ہے۔ خاتون نے جب ڈرائیور کو کال کی تو اسنے کہا کہ اسے ٹیکسی میں سے کچھ نہیں ملا۔ خاتوں نے ڈرائیور کو دھمکانے کی کوشش کی کہ اگر اسنے اسکا والٹ واپس نہیں کیا تو وہ اسکے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دے گی لیکن پھر بھی ڈرائیور نہ مانا اور وہ اپنی بات پر قائم رہا کہ اسے ٹیکسی میں سے کوئی پرس نہیں ملا۔ آخر کارخاتون نے پولیس کو کال کی جس پر پولیس نے ڈرائیور کو پولیس اسٹیش بلا لیا اور خاتون کا پرس اس سے برآمد کر لیا۔ پراسیکیوشن نے اس پر چوری کا چارج لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ابھی کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ کیس کی اگلی سنوائی 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔