Live Updates

ن) لیگ خود جمہوریت کا تسلسل نہیں چاہتی ،نواز شریف کے غلط فیصلوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ‘ قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی جمہور کی آواز بولتی ہے ،عمران خان کے مطالبے کو مانا گیا تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں جو ہم نہیں ہونے دینگے یقین ہے حدیبیہ پیپر مل کا کیس ضرور کھلے گا ، پھر سانحہ ماڈل ٹائون کی باری آئے گی‘ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی پریس کانفرنس

جمعہ 10 نومبر 2017 19:05

ن) لیگ خود جمہوریت کا تسلسل نہیں چاہتی ،نواز شریف کے غلط فیصلوں کی سزا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود جمہوریت کا تسلسل نہیں چاہتی ،نواز شریف کے غلط فیصلوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ،عمران خان کے مطالبے کو مانا گیا تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، پیپلزپارٹی جمہور کی آواز بولتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کر رہے ہیں ،تیسرے مرحلے میں ہم یونین کونسل کی سطح ہر تنظیم سازی کر رہے ہیں ۔گولڈن جوبلی تقریبات میں بلاول بھٹو اپنا ویژن قوم کے سامنے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو عدالت نے وضاحت سے بتا دیا کہ انہیں کیوں نکالا گیا ،اقامہ جرم نہیں بلکہ حقائق کو چھپانا جرم ہے ،یقین ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کا کیس ضرور کھلے گا اور حدیبیہ کیس کھلنے کے بعد سانحہ ماڈل ٹائون کی باری آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو ماہ سے حلقہ بندیوں کی لئے لکھ رہا تھا ،سندھ حکومت نے مردم شماری کے دوران تحفظات کا اظہار کر دیا تھا ،آئین کے تحت کابینہ وہ واحد فورم نہیں جس نے فیصلے کرنے ہیں ،مشترکہ مفادات کونسل سے بھی اہم فیصلوں کی منظوری لینا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے غلط فیصلوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ،پیپلز پارٹی جمہور کی آواز بولتی ہے ،کسی کی زبان بولنے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرتے رہے ہیں ،کسی ٹیکنو کریٹ یا قومی حکومت کو نہیں مانتے ،ہم انتخابات کو التواء نہیں کرنے دیں گے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کل اربوں کھربوں کے کھاتے شہباز شریف صاحب آپ کے بھائی ،ہم تو عالمی اور عوامی عدالتوں سے بھی بری ہو گئے ہیں ،ہم بھی انہیں عدالتوں سے بری ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے کو مانا گیا تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) خود جمہوریت کا تسلسل نہیں چاہتی ،گالیاں تو دے چکے ان کا تحمل تو یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک عدالت پر حملہ نہیں کیا ،کراچی والوں کو کیا مجبوری ہو سکتی ہے سب جانتے ہیں۔

قبل ازایں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ جیالے کارکن حکیم محمد سعید کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ حکیم محمد سعید ایک سال سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں ،حکیم سعید کا شمار بے نظیر بھٹو کے درینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے ،حکیم سعید نے جسٹس عارف کے قتل پر انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی کوشش کی تھی،بے نظیر ان کی عیادت کرنے ان کے گھر آئیں تھیں ، پیپلز پارٹی کی جانب سے انہیں بے نظیر شہید ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات