وزیر اعظم آزادکشمیر کی توہین اور ذاتیات پر حملہ ناقابل قبول ہے،راجہ زین محمود

سردار سکندر نے فاروق حیدر کی ذاتیات پر حملہ کر کے اپنا قد کاٹھ چھوٹا کیا،کسی بھی سینئر رہنماء کی جانب سے ایسے بیابات قابل مذمت ہیں، صدر ایم ایس ایف این آزاد کشمیر

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) ایم ایس ایف این کے صدر راجہ زین محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی توہین اور ذاتیات پر حملہ ناقابل قبول ہے،راجہ فاروق حیدر کشمیری قوم کی پہچان ہیں ، سردار سکندر حیات خان نے فاروق حیدر کی ذاتیات پر حملہ کر کے اپنا قد کاٹھ چھوٹا کیا،کسی بھی سینئر رہنماء کی جانب سے ایسے بیابات قابل مذمت ہیں ۔

(جاری ہے)

راجہ زین محمود نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینا ان کی اعلیٰ ظرفی کی نشانی ہے ،انہوں نے کہاکہ مظفرآباد ڈویژن سمیت تمام علاقوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کی پاسداری کی بات کی ۔ ان کے خلاف آج تک کبھی اپوزیشن کی جانب سے بھی ایسا بیا ن نہیں دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکندر حیات خان کے بیان پر کارکنوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ راجہ فاروق حیدرخان نے ایک سال کے اندر گورننس کی اعلیٰ مثال آزادکشمیر میں قائم کی ہے ۔ راجہ فاروق حیدرخان ہمارا فخر ہیں ان کے خلاف ہرزہ سرائی قبول نہیں ۔

متعلقہ عنوان :