مصنوعی بارش ،دو دن کے وقفے کے بعد دہلی میں پھر شدید دھند

لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا

پیر 13 نومبر 2017 13:22

مصنوعی بارش ،دو دن کے وقفے کے بعد دہلی میں پھر شدید دھند
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) دہلی کے باشندوں کو 2دن کی راحت دینے کے بعد ایک بار پھر شدید دھند نے دہلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں ہواکا معیار بہت خراب ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ دھیرپور، پیتم پورا، دہلی یونیورسٹی ، پوسا، لودھی روڈ، ہوائی اڈہ ٹرمنل علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :