محکمہ آبپاشی کے ٹینڈروں میں شفافیت لانے کیلئے ای بیڈنگ سسٹم کو جلد از جلد رائج کی جائے گی، محمود خان وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا

پیر 13 نومبر 2017 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) خیبر پختونخواکے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی کے ٹینڈروںکے ٹینڈروں کے طریقہ کارمیںشفافیت لانے کیلئے ای بیڈنگ سسٹم کو جلد از جلد رائج کرنے کیلئے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے لائحہ عمل تیار کریں۔

یہ ہدایت انہوں نے پیر کے روز محکمہ ایریگیشن کے کمیٹی روم پشاور میں محکمہ آبپاشی میں ای بیڈنگ سسٹم رائج کرنے کے سلسلے میں دئے گئے بریفنگ کے موقع پر دی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن خیبر پختونخوا طارق رشید ، چیف انجینئر نارتھ و ساوتھ زاہد عباس ، ارباب ذوالفقار ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل و سپرنٹنڈنٹ انجینئرپشاور سرکل انجینئر صاحبزادہ شبیر کے علاوہ تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نے صوبائی وزیر کو ای بیڈنگ سسٹم رائج کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں تمام قومی تعمیرنو لانے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ قومی وسائل قوم کی امانت ہیں اس کو صحیح معنوں میں مفاد عامہ کے منصوبوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :