فیصل آباد، موسم سرما کی پہلی بارش، سموگ کا راج ختم، دھند کی شدت میں کمی آ گئی

منگل 14 نومبر 2017 15:15

فیصل آباد، موسم سرما کی پہلی بارش، سموگ کا راج ختم، دھند کی شدت میں ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں منگل کو موسم سرما کی پہلی بارش سی10 روز سے جاری سموگ کا راج ختم ہوگیا جبکہ دھند کی شدت میں کمی کے علاوہ سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب ماہرین طب نے موسمی امراض سے بچائو کیلئے مذکورہ بارش کو اہم قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں ماحولیاتی ۱ٓلودگی کا خاتمہ ہوگا وہیں دھند، گردوغبار ، فضائی ۱ٓلودگی اور سموگ سے پھیلنے والی موسمی بیماریوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

علاوہ ازیں ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز طویل عرصہ بعد ہونیوالے باران رحمت کے گندم سمیت دیگر فصلات پر بھی انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع میں منگل کی علی الصبح شروع ہونیوالی موسم سرما کی پہلی بارش وقفہ وقفہ سے دوپہر تک جاری رہی،کبھی ہلکی کبھی تیز ہونیوالی اس بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم صبح کے اوقات میں سکول جانے والے معصوم طلباء و طالبات کو بارش کے باعث سخت مشکل اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا اس پر رہی سہی کسر صبح کے اوقا ت میں مختلف مقامات پر بجلی و گیس کی بندش نے پوری کردی،علی الصبح شروع ہونیوالی بارش نے سموگ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ۱ٓلودگی میں بھی بڑی حد تک کمی یقینی بنادی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سموگ اور دھند سے جہاں دیگر نظام زندگی درہم برہم ہورہا تھا وہیں سڑکوں پر ٹریفک کے حادثات میں اضافہ کے علاوہ خطرناک بیماریاں بھی پھیل رہی تھیں جس پر مذہبی و دینی حلقوں کی جانب سے شہریوں سے نماز استسقاء کی ادائیگی کی اپیل کی گئی تھی لیکن عوام کی دعائوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے رحمت کی بارش برسادی جس پر شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے اور انہوں نے اس رحمت پر رب کائنات کا شکر ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :