آزاد کشمیر کے اندر اگر کسی حکومت نے تعمیر و ترقی کے جال بچائے ہیں تو صرف و صرف مسلم کانفرنس نے ‘ مسلم کانفر نس کے دور حکومت میں خطہ کے اندر پختہ سڑکوں ودیگر تعمیر اتی کا م ہوئے جو موجود ہ حکومت اب تک نہ کرسکی ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 17:07

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر اگر کسی حکومت نے تعمیر و ترقی کے جال بچائے ہیں تو صرف و صرف مسلم کانفرنس نے ۔ مسلم کانفر نس کے دور حکومت میں خطہ کے اندر پختہ سڑکوں ودیگر تعمیر اتی کا م ہوئے جو موجود ہ حکومت اب تک نہ کرسکی ہے آزاد حکومت عوام کو لوٹنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ضوان الیاس عباسی نے کہا ہے ۔ موجودہ حکومت کی آزادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی کے دور کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کر کے خطے کو جدید خطہ بنانے میں اہم کردار ادا کریگیی نہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس خطے کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن خدمت کرتی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس صحیح و حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کرنے والی نمائندہ جماعت ہے