لاہور میں بارش سے دھند اور سموگ کے بادل چھٹنے لگے ، (کل) بھی بارش کا امکان

شہر میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، سردی بڑھے گی، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض

منگل 14 نومبر 2017 19:26

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) موسم سرما کی پہلی بارش، صوبائی دارلحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کے باعث دھند اور سموگ کے بادل چھٹنے لگے، تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات نے آج بدھ کو شہر میںمزید بارش کی پیش گوئی کر دی، تفصیلات کے مطابق منگل کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سموگ کا کافی حد تک خاتمہ ہو گیا تاہم ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے (آج) بدھ کو شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 13 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کاکہنا ہے کہ لاہور میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، بارشوں سے سردی بڑھے گی جبکہ سموگ کا کافی حد تک خاتمہ ہو گیا اس کے ساتھ ساتھ دھند کے دورانیہ میں کمی آئے گی اور بتدریج ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :