حضرت سید علی حمدانی کی درگاہ میں آگ بھڑک اٹھی

بدھ 15 نومبر 2017 20:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)مقبوضہ کشمیر میںسرینگر میں حضرت سید علی حمدانی کی درگاہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لکڑی سے بنی درگاہ کی عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے درگاہ جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

آگ پر قابوپانے کیلئے مقامی افراد بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق درگاہ کو آتشزدگی سے پہنچے والے نقصانات کے بارے میں حتمی طورپر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔