کلر سیداں میں موسم سرما کی پہلی بارش گرد وغبار کا خاتمہ

جمعرات 16 نومبر 2017 16:47

کلر سیداں میں موسم سرما کی پہلی بارش گرد وغبار کا خاتمہ
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) طویل خشک سالی کے بعد کلر سیداں میں موسم سرما کی پہلی بارش گرد وغبار کا خاتمہ مرجھائے چہرے کھل اٹھے، کسانوں نے سجدہ شکراداکیا، سموگ کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کلر سیداں میںگزشتہ کئی ماہ سے بارش نہ ہونے سے گرد وغبار کے باعث سموگ نے شہری کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے نزلہ زکام کھانسی کے ساتھ الرجی اور دمہ کے مریضوں کی تعدا د میں اضافہ ہورہا تھا جبکہ کسانوں کو فصلوں کی بروقت بوائی میں بھی دشواری کا سامنا تھا،باران رحمت کیلئے مساجد میں دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری تھا گزشتہ روز رحمت باری تعالیٰ سے بعددوپہر بادل کھل کر برسے جس سے گرد وغبار کا خاتمہ ہوگیا، درخت اور پودے نکھر گئے،کسانوں کے چہرے کھل اٹھے بارش کے باعث فصلوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ سردی میں بھی اضافے کے ساتھ شہریوں نے گرم کپڑے بھی نکال لئے۔

متعلقہ عنوان :