مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،

سردی بڑھنے سے لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) مانسہرہ میں ایک دن کے وقفہ کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث سردی بڑھنے سے لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار سے سویٹر، جیکٹس اور بچوں کے ملبوسات رعایت مل جاتے ہیں اور ایک ہی بازار میں تمام چیزیں با آسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر لنڈا بازار کے تاجروں نے بتایا کہ سردی کا موسم تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے کاروبار میں مندی کا رجحان ہے، اب بارش ہونے اور سردی کی شدت بڑھنے سے ان کے کاروبار بھی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں3 روز قبل شروع ہونے والی بارش کے بعد موسم انتہائی ٹھنڈا ہو گیا ہے، پہلے 2 روز مسلسل بارش رہی جس کے بعد ایک دن موسم خوشگوار رہا تاہم گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے جس سے شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور لوگوں نے لنڈا بازار سمیت بازاروں میں گرم ملبوسات کی خریداری شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :