راولپنڈی‘ مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شعبہ خواتین کی میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 17 نومبر 2017 16:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شعبہ خواتین کی میٹنگ گذشتہ روز راولپنڈی میں منعقدہوئی۔میٹنگ میں مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری محترمہ الماس گردیزی ، مرکزی نائب صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ نسیمہ وانی، مرکزی نائب صدر محترمہ تہمینہ خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ صائقہ رشید،شعبہ خواتین ضلع میرپور کی صدر محترمہ ارشاد ادریس،شعبہ خواتین ضلع پونچھ کی سینئر نائب صدر محترمہ سعدیہ کاظمی، میرپورسٹی کی صدر محترمہ نعیم النساء، نائب صدر محترمہ فرخندہ یوسف،محترمہ بابرہ جواد اور دیگر نے شرکت۔

جس میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے شعبہ خواتین کو بھرپور طریقے سے آرگنائز کرنے سمیت آزاد کشمیر کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ان مسلم لیگی خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ مریم نوازکی سیاسی جدوجہد کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی خواتین بھی اپنے حقو ق کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں نکلیں۔

ان مسلم لیگی خواتین نے ضلعی، حلقہ، تحصیل وارڈ لیول پر خواتین کی میٹنگ کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگی خواتین کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ اپنی چادر کے تقدس کوبحال رکھتے ہوئے گلی محلو ں میں نکلیں اور اپنے حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے اجتماعی شعور بیدار کریں۔