وزیر اعظم آزاکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے جو 15ماہ میں اقدامات اٹھائے ہیں وہ مثال ہیں ‘وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام حلقوں میں برابری کی بنیا د پر تعمیراتی کام جارہی ہیں

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ مدثر عارف کا بیان

جمعہ 17 نومبر 2017 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ مدثر عارف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے جو 15ماہ میں اقدامات اٹھائے ہیں وہ مثال ہیں وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام حلقوں میں برابری کی بنیا د پر تعمیراتی کام جارہی ہیں ۔نیلم کے اندر سپیکر شاہ غلام قادر دن رات کو شاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں ریاست بھر میں مثالی حکومت قائم ہے ۔تمام حلقوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ تعلیم صحت کے شعبہ میں حکومت نے نمایاں کام کیا ہے ریاست کے عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کرنے کے لیے اقدامات مثالی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کا پروپیگنڈہ حکومتی اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ۔حکومت پانچ سال میں ریاست بھر میں مثالی کام کرے گی ۔عوام نے حکومت کو پانچ سال کا میڈیٹ دیا ہے ۔پانچ سال میں حکومت ریاست کو ماڈل سٹیٹ بنا ئے گی۔