مظفرآباد ‘عوام کی سہولت کیلئے سہیلی سرکاردربار پر مزید 12 واش رومز کھل دیئے گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) عوام کی سہولت کیلئے سہیلی سرکاردربار پر مزید 12 واش رومز کھل دیئے گئے ، 12 واش روزم میں صاف ستھرا ماحول ،24 گھنٹے واش رومز کھلے رہیں گے ۔زائرین ، نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے محکمہ اوقاف اقدامات اٹھارہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار گزشتہ روز منیجر اوقاف راجہ محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دربار سہیلی سرکار کے ذائرین اور نمازیوں کیلئے پہلے سے موجود واش رومز کے علاوہ 12 نئے واش روزمز کھل دیئے گئے ہیں جو عوام کو 24 گھنٹے کھلے اور وافر مقدار میں پانی بھی دستیاب اور صاف ستھرا ماحول ملے گا۔