2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کیبلاول بھٹو کی قیادت میں حکومت بنائے گی

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق مشیر حکومت مبشر منیر اعوان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 19 نومبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق مشیر حکومت مبشر منیر اعوان کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔صدر جماعت پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ناقابل شکست قوت میں تبدیل ہو چکی ہے۔

آزاد خطہ میں پیپلزپارٹی کی تنظیم کا وارڈ سطح تک مرحلہ جلد مکمل ہو جائیگا۔پیپلزپارٹی حسب روایت غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔گزشتہ روز کنیناں حلقہ پانچ کے مقام پر ندیم اعوان کی شادی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کا منصب صدارت سنبھالنے کے بعد نظریاتی کارکنان کو متحرک کیا ہے اور جماعت منظم انداز میں مزید مضبوط ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور 2018کے انتخابات میں ملکی عوام غریب کی ترجمان جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے نائب صدر محمد الیاس اعوان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔