سیکرٹری صنعت وحرفت آزادکشمیر طارق مسعود خان کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کادورہ

پرنٹنگ پریس ، کٹنگ ، فولڈنگ بانڈنگ ،کے شعبوں اور ایڈمن بلاک کامعائنہ کیا

اتوار 19 نومبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) سیکرٹری صنعت وحرفت آزادکشمیر طارق مسعود خان نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کادورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پرنٹنگ پریس ، کٹنگ ، فولڈنگ بانڈنگ ،کے شعبوں اور ایڈمن بلاک کامعائنہ کیا۔ کنٹرولر پرنٹنگ پریس محمد شفیق خا ن نے ادارہ کی کارکردگی اور مسائل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صعنت وحرفت ، معدنی وسائل وپرنٹنگ پریس طارق مسعود خان نے کہاہے کہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کومزید فعال اور بہتر بنایا جائے گا۔

ہر ایک ایم ریاستی ادارہ ہے۔ جسکے ذریعے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ کیاجاسکتا ہے۔ درپیش مسائل کے حل کیساتھ ضروری سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پرنٹنگ پریس کے ملازمین اپنی زمہ داریوں پر توجہ یقینی؂ بنائیں۔ادارہ کی سیکورٹی کیساتھ جملہ امور بہتری کوملحوظ خاطر رکھاجائے۔جدیدمشینری کیساتھ پرنٹنگ پریس کاادارہ زیادہ فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہمیں سب سے پہلے اداروں کومضبوط اور فعال بنانے پرتوجہ دینا ہوگی۔