ایرا آزادکشمیر کے زلزلہ متاثر ہ اضلاع مظفرآباد ، باغ اور راولاکوٹ میں تعمیر نو پروگرام کے تحت جاری منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے 33کروڑ 93لاکھ روپے کی دوسری سہ ماہی قسط جاری

منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں اورتعمیراتی کمپنیوں کو بلات کی ادائیگی کے علاوہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار بڑھانے کے اقدامات کریں، سیکرٹری سیرا کی ہدایت

پیر 20 نومبر 2017 21:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) ایرا نے آزادکشمیر کے زلزلہ متاثر ہ اضلاع مظفرآباد ، باغ اور راولاکوٹ میں تعمیر نو پروگرام کے تحت جاری منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے 33کروڑ 93لاکھ روپے کی دوسری سہ ماہی قسط جاری کردی ۔شعبہ تعلیم کے زیر تعمیر منصوبوں کے لئے 62فیصد یعنی 19کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے مظفرآباد ، باغ اور راولاکوٹ کے پروگرام منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں اورتعمیراتی کمپنیوں کو بلات کی ادائیگی کے علاوہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار بڑھانے کے اقدامات کریں ۔

ایرا نے دوسری سہ ماہی قسط میں ائیرپورٹ اورہوتریڑی روڈ کی تکمیل ، اورگڑھی دوپٹہ کے مقام پر دریائے جہلم پر نصب غلام عباس پُل کی مرمتی کیلئے دوکروڑ تہتر لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔جبکہ شعبہ صحت کے منصوبوں کیلئے دو کروڑ تیراسی لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے ،سردارمحمدفاروق تبسم سیکرٹری سیرا نے مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ میں تعمیرنو پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پرکام کرنے والے ٹھیکیداروں کے بلات کی ادائیگی کیلئے مذکورہ رقم پروگرام منیجرز کے اکاونٹس میں جاری کروا دی ہے

متعلقہ عنوان :