تاجروں کوٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کیا جائے گا ،
سی پیک کے تحت قائم اقتصادی و صنعتی زونز میں پاکستانی صنعتکاروں کو برابر کی نمائندگی ملے گی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفاد میں ہے صدر مملکت ممنون حسین کی تاجروں کے وفد سے گفتگو
جمعہ 24 نومبر 2017 17:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے، کچھ عرصہ قبل کراچی کی صورتحال خراب تھی، حکومت نے بڑی محنت سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور کراچی گرین لائن بس سروس منصوبہ جو کراچی میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا جس سے کراچی کے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کیونکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی صنعت کو مستحکم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ سی پیک کے تحت کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم اقتصادی و صنعتی زونز میں پاکستانی صنعتکاروں کو برابر کی نمائندگی ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی کا ایک بڑا مسئلہ سٹریٹ کرائم بھی ہے جس کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے چیئرمین ملک عمر دین نے صدر مملکت کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ صنعت و تجارت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت شاندار کام کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.