ایم کیوایم پاکستان کو جلسہ فوبیا ہوگیا ہے، اگر میں جلسہ کروں یا ریلی نکالوںتو سمجھ میں آتا ہے میں اپوزیشن میں ہوں، مصطفی کمال
ایم کیوایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ،ہم بیلٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو دفن کریں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہم طاہرالقادری کیساتھ ہیں سپر پاور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے،بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، لطیف آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 22:34
(جاری ہے)
مصطفی کمال نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقے مسائلستان بن گئے ہیں، کراچی، حیدرآباد میں کچرا نہیں اُٹھایا جاتا۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔
انہیں چاہئے تھا کہ یہ سڑکیں بناتے ، پرائمری اسکول بناتے، عوام کو سہولتیں دیتے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا 8دسمبر کا جلسہ لوگوں کے خون پسینے کے پیسے سے کیا جارہا ہے۔ اصل ایم کیوایم کی 22اگست کو چائنا کٹنگ کی گئی ، ایم کیوایم کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے لندن سے پاکستان کردیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان نے مینڈیٹ بھی ہتھیالیا ، انہیں پتہ ہے کہ جعلی دستاویزات پر انہوں نے سیاسی پارٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری میں شہری آبادی کم دکھانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ مردم شماری میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن حکومت کو جھوٹی دھمکیاں بھی نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس شہر کے میئر کا نام بھی نہیں جانتے ، میئر کا نام کل پتہ چلا ہے کیونکہ انہوں نے 40کروڑ روپے ناجائز طریقے سے ہڑپ کرلئے ہیں،میئر کراچی اور حیدرآبادغبن کرکے پیسہ اپنی پارٹی کو دے رہے ہیں،ان سے پوچھا جائے کہ جلسوں پرپیسا کہاں سے خرچ ہورہاہے، انہوں نے کہاکہ مہاجروں کو پاکستان سے الگ اور ماؤں کو بیٹوں سے جدا کردیاہے،ہزاروں افارد دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،وہ اپنے والدین کے جنازوں کو کندھا دینے اور بہنوں کی شادیوں میں بھی شرکت نہیں کرتے ، پہلے کہتے تھے مہاجر ہتھیار اُٹھاؤ، جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ان سے لاتعلقی اختیار کرلی جاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.