نواز شریف ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں فوج ایسا کبھی نہیں کرے گی ،نظام ڈی ریل کرنا حکومت کی خواہش ہے سپیکر قومی اسمبلی کا گرینڈ پلان کا واویلا بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں لیکن فوج ایسا کبھی نہیں کرے گی نظام ڈی ریل کرنا حکومت کی خواہش ہے نااہل شخص کے فیصلوں پر ملک چل رہا ہے سپیکر قومی اسمبلی کا گرینڈ پلان کا واویلا بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں اگلے ایک ماہ میں بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے گوجرانوالہ کی ختم نبوت کانفرنس مزید استعفے سامنے آئیں گے حدیبیہ کیس میں نیب کی کمزور پراسیکیوشن نے شہباز شریف کو بچایا ہے عمران خان کا سپریم کورٹ سے سرخرو ہونا خوش آئند ہے عمران خان کو نئی سیاسی زندگی مل گئی ہے جہانگیر ترین کی نااہلی پر افسوس ہوا اب ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیز ہو جائے گا شریف خاندان کو اب دن میں تارے نظر آئیں گے حکومت پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست اہم فیز میں داخل ہو گئی ہے اگلا ایک ماہ حکومت پر بھاری ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اب تک انگریز کے قوانین کے تحت زندگی بسر کر رہی ہے فاٹا اصلاحات بل روک کر حکومت نے فاٹا کی عوام کو مایوس کیا ہے اچکزئی پاکستان سے غداری اور کابل سے وفاداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔