Live Updates

نواز شریف قومی لیڈر تھے ،

شہباز شریف لیڈر نہیں ایڈ منسٹریٹر ہیں‘سردار آصف احمد علی

پیر 18 دسمبر 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ قومی لیڈر بننے کیلئے بڑا وقت درکار ہوتا ہے اورنواز شریف قومی لیڈر تھے ، شہباز شریف سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایک ایڈ منسٹریٹر ہیں ،آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو واک اوور ملے گا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصا ف کو تیاری کا وقت نہیں ملا اور اسی طرح امیدواروں کا بھی بہترین چنائو نہیں ہوسکا ۔

عمران خان کو اب چار سال ملے ہیں اور انہوں نے موبلائزیشن کے ساتھ زبردست جدوجہد کی ہے جس میں انہیں کامیابیاں ملی ہیں ۔ پی ٹی آئی اب آئندہ عام انتخابات کیلئے ہوم ورک بھی کر رہی ہے اور امیدواروں کے چنائو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اب جو کیسز چل رہے ہیں اگر ان میں انہیںسزا ہو گئی تو (ن) لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا ،شہباز شریف شاید اسے اکٹھا نہ کر سکیں ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایڈ منسٹریٹر ہیں ۔ اس میدان میں وہ متحرک ہیں اور انہیں رات تین تین بجے سڑکوں پر کام کراتے ہوئے دیکھا ہے ۔ وہ بیورو کریٹس میں خوش رہتے ہیں اس لئے وہ اپنے وزراء ار اکین اسمبلی سے نہیں ملتے ۔انہوںنے کہا کہ قومی لیڈر بننے کیلئے بڑا وقت درکار ہوتا ہے اور نواز شریف قومی لیڈر تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ انہی وجوہات کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو واک اوور ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات