نوشہر ہ کینٹ ، نامور پشتو گلوکارہ زرسانگہ کو سودی مافیا اور جرائم پیشہ افراد سے تنگ آکر سے نقل مکانی پر مجبور

صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلوکارہ جولائی میں اپنے بیٹوں سمیت سخت زخمی ہوگئی تھیں

بدھ 20 دسمبر 2017 21:40

نوشہر ہ کینٹ ، نامور پشتو گلوکارہ زرسانگہ  کو سودی مافیا اور جرائم پیشہ ..
نوشہر ہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2017ء) نوشہرہ معروف نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ کو سودی مافیا اور جرائم پیشہ افراد سے تنگ آکر نوشہرہ سے نقل مکانی پر مجبور کردیا گیا۔صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ گزشتہ جولائی میں سودی خوروں اور جرائم پیشہ بااثر افراد کے ساتھ اپنے بیٹوں سمیت سخت زخمی ہوگی تھی اور ہسپتال میں داخل کردی گئی تھی۔

سابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر وا حد حسین نے پشتو گلوکارہ زرسانگہ کے بیٹو ں پر قرض کی ادایگی میں سود کو نکلانے کا وعدہ کیا تھا۔فوجداری مقدمہ میں راضی نامہ کے بعدد صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ اور اس کا خاندان مسلسل مالی مشکلات اور بحران کا شکار ہوگیا تھا قرض اور سود خور مسلسل تنگ کررہے تھے جرائم پیشہ افراد بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس بھی ان پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی تھی۔

(جاری ہے)

زرسانگہ کے قریبی خاندانی زرائع کے مطابق نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ کے قریب علاقے پیرپائی میں بیلا کے مقام پر صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ نے اپنے اور خاندان کے چار گھر اونے پونے داموں فروخت کرکے نوشہرہ سے نکل مقامی کرلی ہے ۔زرائع کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ اپنے خاندان کے ساتھ پہلے بنوں یا کراچی منتقل ہوگی ہے۔زرائع کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ مالی بحران کی وجہ سے زہینی دباو اور انتہائی بیمار ہوچکی ہے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگ پشتو گلوکارہ زرسانگہ کی خیبرپختونخوا سے نکل مکانی کے بعد پشتو موسیقی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :